مزید خبریں

پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، ندیم رئوف

اسلام آباد (اے پی پی) تاجر برادری نے تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تعمیراتی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جوکہ انڈسٹری کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف ، انجمن تاجران شہباز پلازہ کے سابق چیئرمین ملک افتخار احمد ، چوہدری آصف اقبال ، کنسٹرکشن اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے اے پی پیسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کنسٹرکشن کا شعبہ متاثر ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتیں بڑھنے سے تعمیراتی لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیاہے ۔اس اضافے سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہو گا اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی آئے گی جبکہ تعمیراتی لاگت میں اضافے کے اثرات سے سرکاری شعبہ کے زیر تکمیل منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رف نے تجویز پیش کی کہ امپورٹ بل کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دیا جائے۔