مزید خبریں

مہمند اکنامک زون کو ا سپیشل زون کا درجہ دینے کا مطالبہ

پشاور (اے پی پی) مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سجاد علی نے کہا ہے کہ مہمند اکنامک زون کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مہمند اکنامک زون میں مختلف فیکٹریوں کے دورے کے موقع پر کیا، مہمند چیمبر کے عہدیداروں اور مہمند اکنامک زون میں فیکٹریز مالکان کی جانب سے وہاں درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا اور شدید مشکلات میں کارخانے چلائے جارہے ہیں۔ مہمند قبائل دہشت گردی سے شدید متاثر رہے جسکی وجہ سے ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ دس سال تک انہیں ہر قسم کے ٹیکسز سے استثنی حاصل ہوگا تاہم اسکے باوجود ٹیکسز کی بھر مار ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہمند اکنامک زون میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے بڑے پیمانے پر وسیع تر جگہ موجود ہے بعدازاں مہمند چیمبر کے صدر سجاد علی کا کہنا تھاکہ مہمند اکنامک زون کوسپیشل اکنامک زون کا درجہ دے کر سہولیات دی جائیں تاکہ کاروبار کو دوام ملے اور روزگار کے ذرائع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کرنے میں مدد مل سکے۔