مزید خبریں

پاک قطر فیملی تکافل کا صحت کہانی کے ساتھ معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے صحت کہانی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ صحت کہانی اور پاک قطر فیملی تکافل کا مقصد تکافل مصنوعات کو آبادی کے بڑے حصے جہاں پر تکافل پراڈکٹس پیش نہیں کی جارہیںکے لیے کم قیمت اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی ،صحت کہانی کی چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر سارہ سعید خرم ، پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ بینکا تکافل ذیشان حیدراور صحت کہانی کی چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عفت ظفر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ صحت کہانی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ اس معاہدے سے کم آمدنی والے افراد کو صحت کی دیکھ بھال کے لیے خدمات کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس وقت دنیا ڈیجیٹل میڈیم کی طرف بڑھ رہی ہے اور صحت کہانی کے ساتھ شراکت داری ہماری رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور تکافل مصنوعات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں ہمیں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صحت کہانی کی چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر سارہ سعید خرم نے کہاکہ صحت کہانی کی موبائل اور ویب پر مبنی ایپلیکیشن ایک مکمل ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشن ہے جو صارفین کو طویل انتظار کیے بغیر صحت کی دیکھ بھا ل کے لیے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز تک آن لائن رسائی فراہم کرتی ہے۔ اسی لیے صارفین کے صحت کے تمام مسائل کا حل ون اسٹاپ سلوشن ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاک قطر فیملی تکافل پاکستان میں تکافل کوریج فراہم کرنے والی صفِ اوّل کی کمپنی ہے۔