مزید خبریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت214روپے پر برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا ،امریکی ڈالر212روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1.80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211.75روپے اور قیمت فروخت 210.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 213روپے اور قیمت فروخت214روپے پر بدستور برقرار رہی۔