مزید خبریں

سعودی عرب سے کروڈ آئل کی برآمدات اپریل میں ریکارڈ اضافہ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب سے کروڈ آئل کی برآمد ات اپریل میں گزشتہ 23 ماہ کی بلند سطح پر رہیں۔جائنٹ آرگنائزیشن ڈیٹا انیشی ایٹیو (جوڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے اپریل میں 7.382 ملین بیرل یومیہ کروڈ بر آمد کیا جبکہ مارچ میں یہ حجم 7.235 بیرل یومیہ ریکارڈ کیا گیا ۔اس سے قبل اپریل 2020میں اوپیک پیداوار ی معاہدے کے تعطل کے باعث سعودی عرب نے ریکارڈ 10.237 بیرل یومیہ کروڈ برآمد کیا تھا۔ڈیٹا کے مطابق اپریل 2022 میں سعودی عرب سے براہ راست کروڈکا استعمال بھی397,000بیرل یومیہ رہا جو کہ مارچ میں335,000بیرل یومیہ رہا تھا۔اپریل میں ریفائن پٹرولیئم پراڈکٹ س کی ایکسپورٹ 1.473 ملین بیرل یومیہ رہی ۔