مزید خبریں

پاکستان چائنا زرعی تعاون سے انجیر کی قومی پیداوار بڑھ گئی

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان چائنا زرعی تعاون کے تحت انجیر کی قومی پیداوار بڑھی ہے۔ چین میں ینگ لنگ فگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ریسرچر ڈاکٹر عبدالغفارشر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روایتی فصلوں کے مقابلہ میں انجیر تیزی سے نقد آور فصل کی حیثیت اختیار کر رہی ہے جو کاشتکار کے ذرائع آمدنی کی بڑھوتری کا ایک سبب بن سکتی ہے۔ انجیر کی پیداوار میں اضافہ کے حوالہ سے چھوٹے پیمانے پر شروع کیے گئے منصوبہ سے بہترین نتائج حاصل ہو ئے ہیں جبکہ اس حوالہ سے مستقبل قریب میں انجیر کی جدید کاشکاری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انجیر کے تجرباتی باغ میں 20 مختلف اقسام کے انجیر کاشت کیے گئے ہیں جن میں دو اقسام بھرپور پیداوار کی حامل ہیں۔