مزید خبریں

شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں، فراز الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس گروپ ،سماجی تنظیم نظامی آرگنائزیشن اورتھارا فائونڈیشن کی جانب سے ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نظامی آرگنائزیشن کے صدرسید نجم الحسن نظامی، رائو محمد یٰسین،وائس چیئرمین، علی عرش خان، جنرل سیکرٹری پاکستان بزنس گروپ ، عمران محمود، فیصل حمید، مہانور فاطمہ،ندیم اسلم،عامر تھارا،شہروز شیرا اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرپاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین فراز الرحمان نے شجر کاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شجر کاری مہم کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ درخت انسانوں کے ساتھ دیگر حیات کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ولی مغنی نے کہا کہ ایک درخت تقریباََ 7انسانوں کو آکسیجن فراہم کرنے کاذریعہ ہے ۔