مزید خبریں

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.8 فیصد اورگیس کی پیداوارمیں0.3 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 16 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار70812 بیرل یومیہ اورگیس کی 3463 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ پیداوار ریکارڈکی گئی، 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70263 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار3451 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں پی اویل کی اوسط یومیہ خام تیل کی پیداوار 5487 بیرل، پی پی ایل 13309 بیرل، اوجی ڈی سی ایل 31649 بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1148 بیرول ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح پی اوایل کی اوسط یومیہ گیس پیداوار68 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 718 ایم ایم سی ایف ڈی، او جی ڈی سی ایل 806 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ گیس پیداوار822 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔