مزید خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے فی بیرل نرخوں میں دو فیصد کا اضافہ

سنگا پور (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے فی بیرل نرخوں میں دو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔منگل کو سنگا پور انٹرنیشنل کموڈیٹی ایکس چینج کی فیوچر ٹریڈنگ میں برنٹ کروڈ کی جولائی کے لیے سپلائی کی خریداری 1.3 فیصد سے 1.48ڈالر اضافہ کے ساتھ 115.61ڈالر فی بیرل میں کی گئی جبکہ اسی عرصہ کے لیے لائٹ سویٹ (ڈبلیو ٹی آئی )کو 2.45ڈالر (2.24 فیصد)اضافہ کے ساتھ 112.01ڈالر فی بیرل میں خریدا گیا۔