مزید خبریں

حیدرآباد: لاوارث گھومنے والے بچوں کیلیے ٹورنامنٹ فار اسٹریٹ چلڈرن کا انعقاد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سڑکوں پر لاوارث گھومنے والے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے سی آئی ڈی پی نامی سماجی تنظیم کی جانب سے ٹنڈومحمدخان میں ٹورنامنٹ فار اسٹریٹ چلڈرن کا انعقاد کیا گیا ، اس ٹورنامنٹ میں ان بچوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا جن کو معاشرے میں کوئی مقام حاصل نہیں اور وہ بچے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور پورا دن کچرا کنڈیوں سے کچرا جمع کرکے انہیں فروخت کرنے کے بعد اپنا گزر بسر کرتے ہیں ، یہ وہ بچے جن کو کوئی بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شریک نہیں کرتا ، سی آئی ڈی پی اور گورنمنٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے اس کا انعقاد کیا ، اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سڑکوں پر گھومنے والے بچوں نے شرکت کی۔ بالنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھائے ، اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں پہلی مرتبہ اس طرح کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلایا گیا ہے ، جس میں ان میں اعتماد پیدا ہوا ہے اور انہیں یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ اس معاشرے میں ان کو بھی کوئی حیثیت دی جاتی ہے۔