مزید خبریں

سندھ حکومت کوٹے کے مطابق گندم کی خریداری نہیں کرتی ،جے یو آئی (س)

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا عبدالواحد خان، جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان، قاری سعد اللہ خان ،محمد علی شیخ ،قاری ابراہیم قریشی، مولانا اشرف بنوری ، صاحبزادہ عتیق الرحمن اورحافظ عبدالوحید مغل نے سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے گوداموں میں ناقص گندم برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے انہی دنوں میں گندم کا بحران پیدا ہوجاتا ہے ہر سال سندھ حکومت اپنے کوٹے کے مطابق گندم کی خریداری نہیں کرتی اور اگر کرتی بھی ہے تو راشی اور کرپٹ افسران پتھر مٹی کچرا اور نہ جانے کیا کیا ملاوٹ کی ہوئی گندم کو اسٹاک کرتے ہیں اور پھر وہ گندم چکیوں کو فراہم کی جاتی ہے حکومت سندھ اور متعلقہ ادارے محکمہ فوڈ میں موجود کالی بھیڑوں کو نوکریوں سے فارغ اور عوام کی جان و مال سے کھیلنے والے افراد پر مقدمہ دائر کر کے انہیں سزا دیں اور حیدرآباد کے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کی جائے۔