مزید خبریں

بینظیربھٹو نے ملکی سلامتی کیلیے جو قربانی دی ہے وہ یاد رکھی جائیگی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کی سابقہ چیئرپرسن اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بینظیربھٹو نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیلیے جو قربانی دی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، وہ بہادر اور نڈر خاتون تھیں جو آمریت اور جمہوریت دشمن قوتوں کیخلاف لڑتی رہیں۔ وہ بینظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بینظیربھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ عبدالجبار خان نے کہ اکہ پیپلزپارٹی میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بینظیربھٹو کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا ، انہیں اس بات کی تنبیہ کی گئی تھی کہ پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود انہوں نے اپنے عوام میں آکر دہشت گردوں، شدت پسندوں کو للکارا، بینظیربھٹو جمہوریت کیلیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار تھیں۔ انہیں ضیاالحق کے دور میں جس طرح انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ بینظیربھٹو نے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلیے بے پناہ کام کیے ، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں آج دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور پاکستان کی سرحدیں کافی حد تک محفوظ ہوچکی ہیں۔