مزید خبریں

ٹھٹھہ ،سول اسپتال میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ کے سول اسپتال اور صحت مراکز پر مرف اب تک قابض ہے ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے غریب مریض چندہ کرکے دوائیں لینے پر مجبور ہیں کوئی سننے والا نہیں ۔ٹھٹھہ ضلع کے سول اسپتال اور صحت مراکز پر اب تک این جی اوز مرف نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں گیسٹرو ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے تیز بخار اور جسم میں شدید درد کے مریض بھی اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں مگر اسپتالوں و مراکز میں مریضوں کے لیے کوئی سہولیات میسر نہیں ہے ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے ڈیوٹیوں پر موجود ڈاکٹرز ادویات سرکاری لکھ کر دیتے ہیں مگر سرکاری ادویات بالکل موجود نہیں ہوتیں اور مریض باہر کے میڈیکل اسٹوروں سے مہنگی سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ کئی مریض تو ادویات خریدنے کے لیے چندہ جمع کرکے ادویات خریدتے ہیں جب سے این جی اوز مرف کے حوالے اسپتالوں اور صحت مراکز کا انتظام ہوا ہے تب ہی سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔دوسری جانب مکلی سول اسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی گیس بھی کٹ چکی ہے این جی اوز گیس پیمنٹ بھی ہضم کرگئی ہے اور ملازمین لکڑی پر کھانے پکانے پر مجبور ہیں مگر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔