مزید خبریں

خیرپور،سڑک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق

خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور کے قریب روڈ حادثہ،باپ بیٹا جاں بحق۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر کرم آباد کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگئے متوفیوں کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جیئند اوڈاور بیٹامکیش اوڈ سے ہوئی ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالرسمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔