مزید خبریں

کوٹری،بلدیاتی الیکشن،حیسکو نے41 امیدواروں کی ڈیفالٹر لسٹ پیش کردی

جامشورو( نمائندہ جسارت)جامشورو کی تحصیل کوٹری کے بلدیاتی الیکشن میں حیسکو نے 41اُمیدواروں کی ڈیفالٹر لسٹ پیش کردی۔تمام اُمید واروں کے کوٹری کے ROاَسسٹنٹ RO نے فا رم منظور کرلیے،جبکہ ایک اُمیدوار کے فارم پر اعتراض لگا دیا ۔اُمیدوار کی جانب سے اِنصاف کے لیے درخواست پیش ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو میں بلدیاتی الیکشن کے قریب آتے ہی جہاں مافیوں تلافیوں اور تعلقات بحال کرنے اور بڑھانے پر بلدیاتی الیکشن میںاُمیدوار نظر آرہے ہیں ،اِسی طرح جامشورو کی تحصیل کوٹری میں بھی الیکشن کی سر گرمیاں تیز تر ہوگئی ہیںاور اُمیدوار اپنے فارم جمع کرا نے اور فارم جمع ہونے اور منظور ہونے پر خوشیاں مناتے نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف شفاف چھان بین کے معاملات میںبھی مسائل اور شکایات سامنے آرہی ہیں۔ تحصیل کوٹری میں بلدیاتی الیکشن میں 41اُمیدواروں کے واپڈا حیسکو سے کلیرنس سرَ ٹیفکیٹس طلب کیے گئے تھے۔حیسکو کی جا نب سے کوٹری کے41اُمیدواروں کو ڈیفالٹر لسٹ جس میں کوٹری کے علاقے کے مشہور ومعروف سماجی ورکر جامی شیدی بھی شامل تھے، رپو ر ٹ پیش کی گئی تھی ۔جس پر کوٹری کے ROعبدالقادر اَسسٹنٹ ROآصف میمن نے متصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تما م اُمیدواروں کے فارم منظور کرلیے جبکہ صرف ایک اُمیدوار جامی شیدی کے فارم پر اِعتراض لگا دیا ۔اِس سلسلے میں جامی شیدی کاکہنا تھا کہ 41 اُمید واروں کو کوٹری کے ROعبدالقادر اَسسٹنٹ ROآصف میمن نے متصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن کے بااَثر ہو نے کے باعث اُن کے فارم منظور کرلیے ہیںاور صرف میرے فارم پر اعتراض لگادیا گیا ہے،جو کہ قابلِ مذمت ہے اِس سلسلے میں درخواست داخل کردی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کلیرنس سرٹیفکیٹس ڈیٹا اسٹیٹ بینک آف پاکستان،میونسپل کوٹری، ایکسائز آفس، پولیس اور دیگر ڈپارٹمنٹ سے لینا چاہیے تھا ۔ناکہ صرف حیسکو واپڈا کو بلدیاتی الیکشن میں مرکزی کردار بنا دیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا بااَثر شخصیات کے اِحکامات پر بلدیاتی الیکشن میں جان بوجھ کر مخلص اور عوام دوست اُمیدواروں کے فارم پر اِعتراض لگا کر اُن کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے۔