مزید خبریں

ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے‘ شیخ رشید

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے ہیں۔ ایک ٹوئٹ میںشیخ رشید نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہیے، کیونکہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں ۔