مزید خبریں

بھٹ شاہ: ٹریلرکی کارکو ٹکر، وزیراعلیٰ سندھ کی ہمشیرہ سمیت4 افراد زخمی

بھٹ شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر ٹریلرکی کار کو ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہمشیرہ سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہالا اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہمشیرہ ڈاکٹر سراج النساء بھی زخمی ہیں۔ایم ایس ہالا اسپتال ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق زخمیوں کو سر اور بازوؤں میں چوٹیں لگی ہیں، تمام زخمیوں کو مرہم پٹی کرکے کراچی روانہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سراج النساء اپنی فیملی کے ساتھ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھیں۔