مزید خبریں

سندھ بلوچستان کی حق تلفی نہیں کر رہا‘خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس۔ ارسا حکام نے اپنے حالیہ دورہ سندھ کی رپورٹ پیش کی، اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ بلوچستان کے قائدین خود دیکھ کر آئے ہیں کہ سندھ بلوچستان کی حق تلفی نہیں کر رہا، آئندہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی سے متعلق شکایت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین و اراکین ارسا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی چند دنوں میں شروع کردی جائے گی، صوبے کو3دنوں میں6 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی جبکہ اوچھ اور منوٹھی کنال سے بھی پانی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں کو پانی کی یکساں سہولت فراہم کریگی،بلوچستان اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی بروقت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔