مزید خبریں

طالبان کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شادخیل کا سفری استثناختم کر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں طالبان حکومت کی جانب سے افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔15 طالبان عہدیداروں کے مذاکرات کیلیے بیرون ملک جانے کے سفری استثنا کی مدت دو روزقبل ختم ہوئی ہے، اقوام متحدہ نے باقی کے 13طالبان عہدیداروں کیلیے سفری استثنا میں کم از
کم 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے سطحی اور غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔خیال رہے کہ طالبان حکومت نے مارچ میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بند کروا دیے تھے جو اب تک نہیں کھولے گئے۔