مزید خبریں

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے گھر میں اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپا

ڈی جی خان(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپا مارا ہے، چھاپا عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتار ی کیلیے مارا گیا تھا،ٹیم بغیر کسی گرفتاری واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپا مارا ہے، چھاپے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتار ی کیلیے مارا تھا،ٹیم بغیر کسی گرفتاری واپس روانہ ہوگئی، اینٹی کرپشن نے ان کے بھائی پر دو روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا، عثمان بزدار کے بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے 900 کنال سرکاری زمین اپنے نام کرائی ہے جس کے باعث ان پر مقدمہ درج ہے اور گرفتاری کیلیے ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپامارا ہے۔ گزشتہ روز 20 جون کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری زمین کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ عثمان بزدار کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ، جن میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور ان کے بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں کی 900 کنال سرکاری زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔ دوسری طرف سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کے خلاف انکوائری متعلق جواب مانگ لیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے۔