مزید خبریں

ملک آئین پر عمل درآمد سے ہی مضبوط ہوگا‘یوسف رضا گیلانی

 

اسلام آباد(صباح نیوز ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک ہمیشہ آئین پر عمل درآمد سے ہی مضبوط ہوگا،ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے، بھٹو نے تمام تر اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت شہیدبی بی کی ہی مرہون منت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی اورتمام سیاسی قوتوں کو یکجا کیا ، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم جواب دہ ہوتا ہے،ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنایا ہے۔