مزید خبریں

ای سی سی کا کا اجلاس‘ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا ۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں این سی او سی کے تحت میڈیا مہم کے لیے4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، کیبنٹ ڈویژن کے6 اسکواڈرن کے لیے12.58 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے بجٹ گرانٹ کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ وزرا کالونی میں تعمیر اور مرمت کے لیے اضافی فنڈ کی فراہمی کی منظوری بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں پاور سیکٹر کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ مختلف وزارتوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔