مزید خبریں

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل‘ مفتاح اسماعیل ایکنک کے چیئرمین ہونگے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایکنک کے چیئرمین ہوں گے، شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ایکنک کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیراحسن اقبال،وزیر تجارت نوید قمر،وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان ہوںگے، وزیر خزانہ پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، بلوچستان سے سینئررکن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نور محمد کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔