مزید خبریں

دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست پرسماعت6جولائی کوہوگی

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماجی تنظیم کی جانب سے دائردرخواست میںکہا گیاہے کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے،دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے،معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کی سزا ملنی چاہیے۔عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔