مزید خبریں

لاپتاافرادسے متعلق پیش رفت رپورٹ 4جولائی کوطلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے براہ راست عدالت میں جواب جمع کرانے پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس پر بھی سرکاری وکیل کی جانب سے غیر سنجیدگی دیکھی جارہی ہے، تفتیشی افسر تحریری جواب پہلے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں جمع کرائیں اس کے بعد عدالت میں پیش کیے جائیں، عدالت نے لاپتا شہری مزمل شاہ اور برکت علی کی عدم بازیابی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے 4 جولائی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ لاپتا افرادکی بازیابی یقینی بنائی جائے۔