مزید خبریں

عیدالاضحی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ‘ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (این این آئی)عیدالاضحی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، بچاؤ کیلئے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے وفاقی ،صوبائی وزرات صحت اور متعلقہ محکموں کوایڈوائزری جاری کر دی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق رواں سال ملک میں 4 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے، متاثرہ جانور کے ذبیحے کے فوراً بعد خون یا ٹشوز کو ہاتھ لگانے سے پھیلتاہے۔کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد ہے،کانگو وائرس کے خلاف کوئی مؤثر ویکسین دستیاب نہیں،کانگو کے دو مریضوں کا تعلق پنجاب اور دو کا سندھ سے ہے۔