مزید خبریں

ناگن چورنگی: جج کے اسکواڈ کے ساتھ مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناگن چورنگی کے قریب ہائی کورٹ کے جج کے اسکواڈ کے ساتھ مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔نیوکراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جج کا اسکواڈ گزر رہا تھا کہ وہاں ایک سوزوکی ڈرائیور سے دو ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے،پولیس اسکواڈ کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔علاوہ ازیںپولیس نے مختلف مقامات پر مقابلے کے بعد 6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔