مزید خبریں

ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کیسے واقع ہوئی6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 23 جون بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی صبح ساڑھے 9 بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی، میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے،ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ودیگرشامل ہوںگے۔