مزید خبریں

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار، بارودی موادبرآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو بارودی مواد اور بھاری ہتھیار برآمد کر لیے، کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پیٹرولنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکا نہ رکنے پر تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔