مزید خبریں

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت فیملی فن گالا کل گلستان جوہر میں ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین علاقہ صفورا کے تحت 23 جون کو ماڈل پارک گلستان جوہر بلاک 7 میں خواتین کے لیے ایک روزہ فیملی فن گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی پر مشتمل مختلف سرگرمیاں رکھی جائیں گی۔ کھانے پینے کی اشیاء ، عبایا اسکارف، کپڑوں ، مہندی کے اسٹالز کے علاوہ قانونی اور نفسیاتی ماہرین سے مشاورت کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ،اور کھیل و تفریح کے ذرائع بھی ہوںگے۔اس فیملی فن گالا میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی خصوصی شرکت کریں گے۔