مزید خبریں

کار سرکار میں مداخلت اقرار الحسن کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نجی ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے سات دن کے لیے اقرار الحسن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے اقرار الحسن کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، اقرار الحسن پر ہنگامہ آرائی ،کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے ،اقرار الحسن کے خلاف میر پور خاص تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اقرار الحسن پر سرکاری ملازمین کی تضحیک کا الزام ہے۔