مزید خبریں

ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر کی ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر کی ضمانت مسترد کردی، عدالت نے گواہوں اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ مقدمہ میں ملزمہ سویرا ضمانت پر ہے، ملزموں پر صدام ،ریحان،عامر اور مسکان کو قتل کرنے کا الزام ہے، قتل کا واقعہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں رونما ہوا تھا۔