مزید خبریں

بینظیر بھٹو دنیا بھر کی لیڈر شپ کیلیے رول ماڈل ہیں،ناصرحسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو کے انہتر ویں یوم ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو اور شہید بی بی،دنیا بھر کی لیڈر شپ کے لیے رول ماڈل ہیں۔بینظیر بھٹو کے کردار، جرأت ، ذہانت اور بے خوف قیادت کو دیکھ کر دنیا نے انہیں ’’دختر ِ مشرق‘‘ کا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو دونوں نے پاکستان میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیے۔ انہوں نے دنیا کو بتایا کہ عوام سے محبت کرنے والی قیادت کسی خوف کو خاطر میں نہیں لاتی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی قدرت نے انہیں عطا کیا۔پاکستان میں جمہوریت، انصاف، مساوات اور اعلیٰ انسانی اقدار کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی کی پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت، انصاف، مساوات اور احترامِ انسانیت کے لیے ہمیشہ جدو جہد کرتی رہے گی۔انہوں نے شہید بی بی کے 69 ویں یومِ ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔