مزید خبریں

حنید لاکھانی کی ہیضے کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش

کراچی (پ ر) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے سندھ میں ہیضے کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیضے کے پھیلائو میں اضافہ خطرناک ہے ،کراچی سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے اور ہیضے کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجہ پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا ہے اس لیے ہیضے سے بچنے کے لیے پانی ابال کر استعمال کرنا چاہیے، سبزیاں اور پھل اچھی طرح دھو کر استعمال کریں جبکہ کھانے پینے کی چیزوں کو چھونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو بھی اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حنید لاکھانی نے کہا کہ ہیضہ درحقیقت آنتوں کا مرض ہے اور اسے آنتوں کے امراض میں شدید ترین اور خطرناک مرض تصور کیا جاتا ہے ۔