مزید خبریں

پی پی نے بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع کردی،سردارعبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے سے پہلے ہی انتخابات میں دھاندلی شروع کردی ہے، زرداری لیگ نے تین سالوں میں سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اور اب بلدیاتی انتخابات کے دن قریب آتے ہی بارشوں کے موسم میں رات کی تاریکیوں میں سیوریج لائنیں اور سڑکوں کی کھدائیاں کی جارہی ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکومت ہمیشہ عوام کو عذاب میں ڈالتی رہی ہے،تین سالوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے رکھے گئے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے ،عوام عذاب جھیلتے رہے، گٹر ابل رہے ہیں، سڑکوں سے دھول مٹی اڑتی رہی مگر حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں تھی ،بلدیاتی انتخابات کے دن قریب آگئے ہیں ۔