مزید خبریں

دفعہ 144 کے تحت پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 تحت عائد پابندی پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن، دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی الیکشن اور عیدالاضحیٰ2022 ء کے موقع پر اگلے 60 دنوں تک عائد دفعہ 144 کے تحت پابندی کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے،اسلحہ کی نمائش پر پابندی سے متعلق احکامات پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز صوبائی سطح پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر عمل درآمد اور خلاف ورزی پر شکایت کے اندراج کو اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں ۔