مزید خبریں

اسٹیل ٹائون میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3افراد شدیدزخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے فیکٹری سپروائزر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، فیکٹری کی جانب سے واقعہ چھپانے کی کوشش کی گئی۔ اسٹیل ٹائون قائد اعظم پارک کے قریب نجی اسٹیل مل میں بوائلر پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں، زخمیوں میں 40 سالہ احمد کی حالت تشویش ناک ہے زخمی فیکٹری سپروائزر مختار 90 فی صد جھلس چکا ہے۔پولیس نے فیکٹری کے مالک عمران امین اور اسسٹنٹ منیجر کا بیان ریکارڈ کر لیا۔