مزید خبریں

قومی اسمبلی قانون سازی کی مجاز نہیں‘محفوظ النبی

کراچی (پ ر) مسودہ پر رائے عامہ کے بغیر نامکمل قومی اسمبلی قانون سازی کی مجاز نہیں۔ اسمبلی سے 40 فیصد سے زائد اراکین کے استعفوں کے بعد اسمبلی کی نمائندہ حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار کراچی سٹیزن کونسل کے سربراہ محفوظ النبی خان نے سٹیزن کونسل کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘نیب زدہ حکمران ادارے کے اختیارات پر قد غن لگا کر خود کو قانون کی گرفت سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔