مزید خبریں

صدارتی ریفرنس اورعدالتی رائے پر نظرثانی کی درخواست

اسلام آباد(اے پی پی)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائے پر نظر ثانی کے لییعدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ منگل کو سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر نظرثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی 2022 کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے،عدالت عظمیٰ نظرثانی کر کے اپنی رائے واپس لے۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔