مزید خبریں

شاہ محمود کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر کا فوری نوٹس

اسلام آباد(صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر فوری نوٹس لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ملتان دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔خیال رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد الیکشن کمیشن پر کم ہوتا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ساکھ کھو دی تو عام انتخابات دفن کر دیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیس ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی بڑی آزمائش ہے، بازگشت ہے کہ اٹھارہ اسیٹیں مسلم لیگ (ن) اور دو پی ٹی آئی کی ہوں گی، الیکشن کمیشن نے ذمہ دای پوری نہیں کی تو جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔