مزید خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی اور محسن داوڑ کی طرف سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کے مطالبہ پراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈر کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو آج(بدھ) ایوان میں لایا جائے گا، پیپلزپارٹی اور محسن داوڑ کی طرف سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، سیکرٹری داخلہ ،چیف کمشنر اسلام آباد اور چیف سیکرٹری سندھ کو علی وزیر کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔علی وزیر اس وقت سندھ کی جیل میں قید ہیں۔