مزید خبریں

ایران سے بلوچستان کو 100میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

 

تہران (آئی این پی) وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کامیاب دورہ ایران، بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، ایران سے بلوچستان کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ۔معاہدہ پر این ٹی ڈی سی اور توانیر نے دستخط کیے۔ اس موقع پروفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہاکہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔