مزید خبریں

بلال قدرت بٹ جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری مقرر

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم کی سربراہی میں نومنتخب الیکشن کمیشن کا اجلاس منصورہ میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے بلال قدرت بٹ الیکشن کمیشن کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ دیگر اراکین کمیشن میں سردار ظفرحسین، انجینئر اخلاق احمد اور ڈاکٹر عطا الرحمن شامل ہیں۔راشد نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کی امتیازی صفت آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کی تشکیل ہے ، جسے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ ہر 3 سال بعد اپنے انتخاب کے بعد منتخب کرتی ہے۔ مجلس شوریٰ کے انتخاب کے موقع پر الیکشن ٹریبونل کا انتخاب بھی ہوتا ہے ۔