مزید خبریں

اسدعمر،شیخ رشید سمیت دیگررہنماؤں کی ضمانت منظور

اسلام آباد/لاہور ( نمائندہ جسارت/آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے شیخ رشید اور اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر کے دیگر پی ٹی آئی رہنمائوںکی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔سماعت کے آغاز پر عمر امین گنڈا پور کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔علاوہ ازیں اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔پیرکوبابراعوان سمیت پی ٹی آئی وکلا نے موقف اپنایاکہ مقدمہ سیاسی طورپربنایا گیا، پی ٹی آئی رہنما اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،مراد سعید،، شہریار آفریدی، قاسم سوری ،فیصل جاوید،راجہ خرم نواز اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔فاضل جج کامران بشارت مفتی نے ملزمان کو ہدایت کی کہ تھانہ آئی نائن، گولڑہ اور ترنول میں درج مقدمات میں ملزمان شامل تفتیش ہوں جبکہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں بھی فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ ادھر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے موقع پر توڑ پھوڑ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے 12 رہنما ئوںمیاں حماد اظہر، یاسر گیلانی، یاسمین راشد ، زبیر خان نیازی، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ، امتیاز شیخ، ندیم عباس، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید اور میاں اکرم عثمان کی ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض28جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔