مزید خبریں

اداروں کیخلاف بیان پر ایمان مزاری کیخلاف مقدمہ ختم کرنیکا حکم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیخلاف ایمان مزاری کی درخواست منظور کرلی اورمقدمہ ختم کر کے ضمانت کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔ پیر کے روز کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری اپنے کہے پر ندامت کا اظہار کرچکی ہیں۔