مزید خبریں

مچھرکالونی، گھر کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اپنی2 بیٹیوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ واقعے میں خاتون کی ایک بیٹی اوررشتے دار خاتون زخمی بھی ہوئیں ۔ڈاکس پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ مچھر کالونی میںبابْل چوک پربابری مسجد کے قریب کے قریب پیش آیا۔جاں بحق ہونے والی خواتین میں 45 سالہ رشیدہ زوجہ نور عالم ا س کی 15 سالہ اور 18سالہ بیٹیاں آمنہ اور یاسمین شامل ہیں۔