مزید خبریں

ناظم آباد سے اغوا ہونے والے 2دوستوں کا سراغ نہ مل سکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے 24 روز قبل اغوا کیے جانے والے 2 دوستوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، واردات میں پولیس موبائل بھی استعمال کی گئی ، پولیس نے صرف اغوا کا مقدمہ درج کر کے خاموشی اختیار کر لی۔ مغوی عاطف طارق کی والدہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے اور اسکے دوست کو فوری بازیاب کرایا جائے ۔