مزید خبریں

کم عمر لڑکی کا زبردستی نکاح کرانے والی ماں اور دلہاگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کا پیسوں کے عوض زبردستی نکاح کرانے والی لڑکی کی ماں اور دلہا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جلیل احمد نے پولیس کو اپنی سابق بیوی کوثر کے خلاف شکایت کی تھی کی وہ اس کی13 سالہ بیٹی ایمن کی شادی زبردستی اپنے دوسرے شوہر کے بھتیجے کاشف سے کرا رہی ہے، ایمن نے پولیس کو بتایا ہے کہ والدہ نے پیسوں کی خاطر زبردستی نکاح کروایا تھا۔