مزید خبریں

ایف بی آر آفس کے سامنے مظاہرہ، ٹریفک کی روانی معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر آفس کے سامنے ایڈہاک الاؤنس کے حوالے سے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز حقوق انہیں دیے جائیں۔ احتجاج کے باعث دین محمد وفائی روڈ ٹریفک کیلیے مکمل بند ہوگیا اور اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کرائی۔