مزید خبریں

لائٹ ہاؤس، پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائٹ ہاؤس میں پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود لائٹ ہاؤس سبحان اللہ بیکر ی کے قریب قائم پرفیوم کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مقامات کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاریاں موقع پر پہنچی اور مجموعی طور پر 6 گاریوںن ے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازنہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔